Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

فیڈے نے پاکستانی ٹیم کے جی ایم ویلے ریان گیپران ڈیسٹول کو کوچ مقرر کردیا

انٹرنیشنل چیس فیڈریشن نے پہلی بار پاکستانی چیس ٹیم کےلئے جی ایم کوچ مقرر کردیا، ویلے ریان گیپران ڈیسٹول ورلڈ شطرنج اولمپیاڈ میں قومی ٹیم کی تربیت کریں گے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان کی چیس پر چھائے کالے بادل چھٹنے لگے ، فیڈریشن کے فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کے بعد انٹرنیشل چیس فیڈریشن نے پہلی بار پاکستانی چیس ٹیم کےلئے جی ایم کی سطح کا ایک کوچ مقرر کردیا۔

جارجیا سے تعلق رکھنے والے 40سالہ جی ایم ویلے ریان گیپران ڈیسٹول قومی ٹیم کی تربیت کریں گے، اور ورلڈ چیس اولمپیاڈ جو 27 جولائی سے 10 اگست تک بھارتی شہر چنئی میں کھیلی جائے گی میں پاکستانی کی نمائندگی کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں۔

پاکستان چیس فیڈریشن کے الیکشن کا اعلان ، چار جون کوپولنگ

اس سلسلے میں شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حنیف قریشی کا کہنا ہے کہ قومی شطرنج ٹیم کے کھلاڑیوں کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ فیڈے نے جی ایم ویلے ریان جن کی ورلڈ رینکنگ 3118 ہے کو پاکستانی قومی شطرنج ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے ، اس طرح ایک مضبوط جی ایم پاکستانی قومی شطرنج ٹیم کو تربیت دے گا ، اس سلسلے میں ایک گروپ بنایا جائے گا جو اہم معلومات کا تبادلہ کرے گا۔

ہم شطرنج کی ترقی، صلاحیت سازی، تکنیکی مہارت، انتظامی اور تنظیمی صلاحیتوں وغیرہ کے تمام شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایشئن شطر نج اور انٹر نیشنل چیس فیڈریشن کے ساتھ ساتھ تمام قومی، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

پاکستان شطرنج کی ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کو میرٹ پر اور قانون کے مطابق، دیانت داری، لگن اور محنت سے پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button