Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کینٹ سب ڈویژن نے صارفین پر بجلی گرادی ، 26 ہزار میٹر بند ظاہر کرکے ایوریج بل بھجوادئے

صارفین سے بدکلامی، بل بھرنے پر مجبور کیا جانے لگا

میپکو سب ڈویژن ملتان کے عملے نے صارفین پر بجلی گرادی، ہزاروں کے بل لاکھوں میں پہنچ گئے ،بل درست کرانے کےلئے شہری خوار ہوگئے ۔

بتایاگیا ہے کہ قاسم بیلہ، گلش اقبال کالونی، ویسٹرن فورٹ، بستی لنگڑیال ، محمد پور گھوٹہ، شورکورٹ اور دیگر علاقے گارڈن ٹاون سب ڈویژن سے کینٹ سب ڈویژن میں شامل کئے گئے تھے، مگر عملے نے ریڈنگ کرنے کےلئے بجائے گھر بیٹھے 26 ہزار سے زائد میڑ کو لاک کردیا ، اور ایوریج بل بھجوادئے، جن میں تین سو یونٹ تک اضافی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں۔

میپکو کا سب ڈویژن حدود تبدیل کرنے کافیصلہ ، صارفین کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ

صارفین پر دباو ڈالاجارہاہے یہ یہ بھر دیں آئندہ ماہ ایڈجسٹ کردیں گے ،سب ڈویژن دفتر میں صارفین سے ناروا سلوک بھی کیا جارہا ہے،ان سے بد تمیزی کی جارہی ہے قوت ان کولے بل درست نہیں کیا جارہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اضافی یونٹ کے بل نے کمر توڑ دی ہے ، مقررہ تاریخ سے صرف ایک روز قبل بل جاری کئے گئے ، ان کو اب کیسے بھر جائے؟؟؟

انہوں نے میپکو اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اضافی بل اور ان پر لگنے والے ٹیکس کو ختم کریں ۔

اس بارے میں ایس ڈی او ندیم کوثر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button