Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائیویٹ سکولوں نے قیامت ڈھا دی

ملک میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ سکولوں نے فیسوں میں اضافہ کردیا ہے ۔
پرائیویٹ سکولوں کو سالانہ 3 فیصد فیس بڑھانے کی اجازت ہے, 5 فیصد فیس بڑھانے کیلئے نجی سکولوں کو ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی سے منظوری لینا لازمی ہے۔
چار ہزار سے کم فیس لینے والے پرائیویٹ سکولوں پر فیس بڑھانے کا قانون لاگو نہیں ہوگا۔
اب چھٹیوں کے بعد ایک بار پھر فیس میں اضافہ کردیاگیا ۔
اس بارے میں سی ای او ملتان شمشیر خان کا کہنا ہے کہ جو سکول مقررہ شیڈول سے ہٹ کر زائد فیس وصول کررہے ہیں ، والدین ہمیں تحریری درخواست دیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ہم نے گزشتہ برس بھی بڑے برینڈ کے سکولوں کو بھاری جرمانے کیے تھے، اور والدین کو پیسے واپس دلوائے تھے یہ سلسلہ رکا نہیں والدین نشاندہی کریں باقی کام اتھارٹی کرے گی ۔


















