Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا کے اداروں میں ہڑتال جاری

رانامحمد اقبال سرپرست اعلیٰ گرینڈا لائنس پنجاب، عبدالرزا ق بلو چ چیئرمین گرینڈ الائنس پنجا ب، شاہد رضوان وائس چیئرمین گرینڈ الائنس پنجاب، مہر افضل سیال وائس چیئرمین ٹاسک فورس ساؤتھ زون ملتان نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے ٹیوٹا کے ماتحت ادارہ جات میں مکمل ہڑتال اور تالہ بندی کی، اپنے اپنے ادارہ جات میں احتجاجی مظاہرے جاری کئے، ہڑتال اور تالہ بندی19 ویں رو ز بھی جاری ہے لیکن تاحال حکو مت پنجاب، ٹیوٹا حکام نے ٹیوٹا ملازمین اورPSIC ملازمین کا25% جون 2021 سے اور 15% یکم مارچ 2022 سے نو ٹیفکیشن جاری نہ کئے۔

یہ بھی پڑھیں۔

ٹیوٹا ملازمین کا احتجاج جاری ، 17 ویں روز بھی تالہ بندی اور نعرے بازی

تمام ملا زمین ذہنی اذیت اور پریشانی کاشکار ہیں، عوامی حکومت ہونے کے با وجود ملا زمین کامعاشی قتل جاری ہے۔

دوران ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرے میں فیصل آباد جی سی ٹی کے پرنسپل،سیالکو ٹ جی سی ٹی کے پرنسپل اور ٹیکسلا کے پرنسپل کے خلاف شدید نعر ہ بازی کی گئی، اور ٹیوٹا ملا زمین کے خلاف جاری کردہ لیٹر ز فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔
ٹیوٹا کے تعلیمی اداروں میں ڈسپیریٹی الاؤنس کےلئے احتجاج کا سلسلہ جاری ، دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

گرینڈ الائنس پنجاب سے اپیل کی کہ اُ ن پرنسپلز کے خلاف قر ار داد مذمت ملازمین کے دستخط کر واکر بھیجی جائیں گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button