Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی میں خلاف میرٹ داخلے دینے کا انکشاف

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، پی ایچ ڈی کے داخلے مشکوک ہوگئے ۔

اس سلسلے میں امیدوار محمد عمران، اور محمد شعیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے شعبہ اردو میں پی ۔ ایچ ۔ڈی (اردو) کے لیے داخلہ بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔

زکریا یونیورسٹی : شعبہ عربی کے چیئرمین کی بادشاہی، منظورِ نظر طالبہ کو نوازنے کی خاطر طالب علم پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کےلئے درخواست دیدی۔ "ڈی رپورٹرز” ایکسکلوزیو نیوز

بندہ کا نام دوسری میرٹ لسٹ میں سب سے پہلے تھا ۔ لیکن دوسری میرٹ لسٹ قواعد وضوابط کے برخلاف لگائی گئی ۔

دوسری میرٹ لسٹ لگاتے وقت بے ضابطگی کا مظاہرہ کیا گیا ۔

پہلی میرٹ لسٹ تاخیر سے 12 ستمبر 2022ء کو لگائی گئی، اور طلباء کو فیس جمع کروانے کیلئے 14 ستمبر 2022ء تاریخ کا وقت دیا گیا تھا ، جبکہ یونیورسٹی شیڈیول کے مطابق پہلی میرٹ لسٹ 9 ستمبر 2022ء کو آویزاں ہونی تھی، اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 ستمبر 2022ء بنتی تھی ، دوسری میرٹ لسٹ 13 ستمبر 2022ء کو لگانی چاہیے تھی اور متعلقہ امیدواران کو یونیورسٹی قواعد کے مطابق فیس جمع کرانے کیلئےتین دن کا وقت 15 ستمبر 2022ء تک دینا چاہیے تھا جو کہ نہ دیا گیا ، شعبہ اردو نے دوسری اور حتمی میرٹ لسٹ 19ستمبر 2022ء کو تقریباًبوقت 3 بجکر 15 بجے لگائی اور فیس جمع کروانے کیلئے 4 بجے تک یعنی 45 منٹ کا وقت دیاگیا جوکہ خلاف ضابطہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : ایم فل عربی کیس سکینڈل، اساتذہ ذمے دار قرار

اتنے مختصر وقت میں تحصیل کوٹ اددو اور مظفرگڑھ سے آکر فیس جمع کروانا ناممکن تھا۔

دوسری میرٹ لسٹ کےمطابق صرف ایک سیٹ خالی تھی تو اصول وضوابط کے مطابق باقی امیدوار جو ٹاپ پر تھا صرف اس کانام دیا جانا تھا ۔

اگر وہ فیس جمع نہ کرواتا تو پھر تیسری میرٹ لسٹ لگتی، اور اگلے ایک امیدوار کانام آتا لیکن ایسا نہ کیا گیا۔

دوسری میرٹ لسٹ میں آٹھ طلبہ کا نام شامل کیا گیا، اور اس میرٹ لسٹ میں لکھا گیا کہ جو پہلے فیس جمع کرائے گا اسےداخلہ دے دیا جائے گا ۔

میرے علم کے مطابق شعبہ اردو کی انتظامیہ و پی ایچ ڈی داخلہ کمیٹی غیر قانونی عمل کی مرتکب ہوئی ہے، دوسری میرٹ لسٹ میں آٹھ امیدواروں کا شامل ہونا اور دوسری لسٹ آویزاں ہونے کے بعد اُمیدواروں کو دفتری اوقات کے صرف 45 منٹ کا وقت دینا شعبہ کی انتظامیہ کی بدنیتی کا احتمال ہوتا ہے۔

لیکن شعبہ اردو کی انتظامیہ و داخلہ کمیٹی یونیورسٹی قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتی دکھائی نہیں دیتی، مندرجہ بالا حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ پی ایچ ڈی کے داخلہ جات میں کسی من پسند امیدوار کونوازنے کیلئے اقربا پروری کی بدترین مثال قائم کی گئی۔

میری گزارش ہے کہ فوی چھان بین کی جائے اور ہمیں حق دیاجائے ۔

اس درخواست پر وائس چانسلر نے جواب طلب کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button