جامعہ زکریا : بس حادثہ؛ ڈرائیور معطل، پیڈا لگ گیا
زکریا یونیورسٹی بس حادثہ کیس میں ڈرائیور کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی شروع، انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کی بس بے قابو ہوکر طلباء پر چڑھ گئی ، ایک جاں بحق، گاڑیاں تباہ
منگل کے روز زکریا یونیورسٹی میں ہونےو الے بس حادثے میں ایک طالبعلم کی ہلاکت کے بعد یونیورسٹی حکام نے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کی حادثہ کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور شخصی ضمانت پر رات گئے رہا
ڈرائیور ندیم خان بلوچ کو فوری طور پر 90دن کےلئے معطل کردیاگیا ہے، اور اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں رجسٹرار زکریا یونیورسٹی صہیب راشد خان نے واقعہ کی مکمل چھان بین اور ڈرائیور کے خلاف کارروائی کےلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ۔
شعبہ میکنیکل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فرح ارسلان صدیقی کو انکوائری آفیسر تعینات کردیاگیا ہے
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ڈرائیور ندیم سات دن کے اندر اپنا موقف تحریری طور پر انکوائری آفیسر کو جمع کرائے گا ، اگر وہ بیان جمع کرانے میں ناکام ہوتا ہے اور اس کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔
اسسٹنٹ رجسٹرار خلیل احمد کھور اس کیس میں ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کریں گے ، اور جو ریکارڈ مانگا جائے گا وہ انکوائری افسر کو فراہم کریں گے ۔
انکوائری آفیسر لازمی طورپر 60 روز کے اندر اپنے مکمل رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں گے ۔