زرعی یونیورسٹی ملتان : عالمی کانفرنس سمارٹ پلانٹ پروٹیکشن اختتام پذیر
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان دو روزہ عالمی کانفرنس سمارٹ پلانٹ پروٹیکشن اختتام پذیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زرعیہ: انٹرنیشنل سمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کانفرنس کا آغاز
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت فیصل ظہور تھے۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر محمد اشفاق نے کانفرنس میں پیش کی جانے والی ریسرچ سے متعلقہ سفارشات پیش کیں۔
سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے دوران پیش کی جانے والی تجاویز کی روشنی میں محکمہ زراعت فوری طور پر ایک حکمت عملی مرتب کرے گا۔
اس منصوبہ کے تحت زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب مل کر ایک جامع ایکشن پلان مرتب کریں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری زراعت کی پیش کی گئی حکمت عملی کی روشنی میں سہ ماہی میٹنگز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
اس مشترکہ لائحہ عمل سے جدید ریسرچ کو کسانوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے حشرات اور پودوں کی بیماریوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے آخر میں ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوارمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں، سائنسدانوں اور طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس دو دن تک جاری رہی جس میں پندرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد سائنسدانوں نے شرکت کی۔