Breaking NewsEducationتازہ ترین
فیڈرل تعلیمی بورڈ نے طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی
وفاقی تعلیمی بورڈ نے میڑک پاس کرنےوالے طلباء کے لئے اپنی مرضی کے مضامین رکھنے کا کھلا آپشن دےدیا ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان بھر میں تعلمیی بورڈز کا قانون ہے کہ جس طالبعلم کے مضمون سائنس یا آرٹس کےساتھ ہیں، وہ انٹر میں بھی یہی مضمون رکھ سکتا ہے۔
مگر وفاقی تعلیمی بورڈ نےقانون میں توسیع کردی ہے، جس کےمطابق ہر طالب علم گیارہویں جماعت میں اپنی مرضی کے مضامین میں داخلہ لے سکے گا ، چاہے اس نے میٹرک کا مضمون سائنس یا آرٹس کے مضامین کے ساتھ پاس کیا ہو۔
جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ایسے طالب علم جن کی میٹرک سائنس کےساتھ یا ہو یا آرٹس کےساتھ، وہ انٹر سائنس مضامین کے ساتھ کرسکے گا۔