Breaking NewsEducationتازہ ترین
نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن آج ہوگا
گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان آج صبح 10 بجے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کی صدارت کریں گے، اور طلبہ وطالبات کو اسناد ایوارڈ کریں گے۔
رجسٹرار ڈاکٹر عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اس کانووکیشن میں 807 طلباء کو ڈگریاں دی جائیں گی، جبکہ میڈل کے حقدار 31 طلباء ہیں، جن کو گورنر میڈل عطا کریں گے ۔
ان طلبا کا تعلق الیکٹریکل ، کیمیکل میکنیکل انجینئرنگ کے ساتھ سول ، ٹیکنالوجی ، کمپیوٹر سائنس ، فزکس ، کیمسٹری اور پروجیکٹ مینجمنٹ کورس سے ہے، کانووکیشن کی تقریب 11 بجے ہوگی۔