Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ اور ملازمین کی پروموشن کےلئے ڈی پی سی کی رپورٹ طلب
محکمہ سکولز نے اساتذہ اور ملازمین کی پروموشن کےلئے ڈی پی سی کی رپورٹ طلب کرلی ، محکمہ سکولز نے ترقی کے منتظر اساتذہ کو فوری پروموٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے اعلیٰ حکام کے مشاہدے میں آیا ہے کہ اساتذہ اور ملازمین کی سینکٹروں اسامیاں خالی پڑی ہیں، اور ڈی پی سی مقررہ اوقات میں نہیں ہورہی ہے، جبکہ پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی ، ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی کے سینکڑوں کیس تعطل کا شکار ہیں۔
جبکہ اسی طرح کلاس فور کے ملازمین کی جونیئر کلرک پر ترقی کے کیس بھی باقی ہیں ۔
اس لئے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پرموشن کے حوالے خالی اسامیوں کی تازہ تر رپورٹ 20 مئی تک ارسال کی جائے ، اس کی سافٹ کاپی اپنے ڈی ای اوز کوبھی دی جائے ۔