Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ اور ملازمین کی پروموشن کےلئے ڈی پی سی کی رپورٹ طلب

محکمہ سکولز نے اساتذہ اور ملازمین کی پروموشن کےلئے ڈی پی سی کی رپورٹ طلب کرلی ، محکمہ سکولز نے ترقی کے منتظر اساتذہ کو فوری پروموٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے اعلیٰ حکام کے مشاہدے میں آیا ہے کہ اساتذہ اور ملازمین کی سینکٹروں اسامیاں خالی پڑی ہیں، اور ڈی پی سی مقررہ اوقات میں نہیں ہورہی ہے، جبکہ پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی ، ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی کے سینکڑوں کیس تعطل کا شکار ہیں۔

جبکہ اسی طرح کلاس فور کے ملازمین کی جونیئر کلرک پر ترقی کے کیس بھی باقی ہیں ۔

اس لئے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پرموشن کے حوالے خالی اسامیوں کی تازہ تر رپورٹ 20 مئی تک ارسال کی جائے ، اس کی سافٹ کاپی اپنے ڈی ای اوز کوبھی دی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button