اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان کھیلوں کےلئے مقابلے اختتام پذیر
گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں محکمہ تعلیم ساؤتھ پنجاب ضلع ملتان کے شیڈول کے مطابق سکول کی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد قابل ستائش ہے، کھیلوں کے ذریعے طلبہ کی جسمانی نشو ونما کیساتھ ذہنی آبیاری بھی ہوتی ہے، سپورٹس طلبہ میں صحت مندانہ سر گرمیوں کو فروغ دیتی ہے، اور اس کے انعقاد سے طلباء ، اساتذہ اور کمیونٹی میں سوشل ایکشن پیدا ہوتا ہے، جس سے پسند یدہ رویے فروغ پاتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم و سماجی رہنما عنایت علی قریشی ، فہیم اختر سمرا ، حافظ محمد داؤد ، اعجاز حسن ، اور نذر محمد نے گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں سپورٹس ویک کے آخری دن منعقدہ سپورٹس کے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلباء سے کیا۔
کھیلوں میں ہاکی ، فٹ بال ، والی بال ، ریس کے مقابلوں کے علاوہ دیگر ان ڈور گیمز کرائی گئیں۔
ان مقابلوں میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کے کپتانوں نے ٹرافیاں وصول کیں جن میں ہاکی میں مدثر ، حماد لیاقت ، فٹبال میں محمد سعید، سعود، والی بال میں عثمان نے ٹرافیاں وصول کیں۔
اس موقع پر حافظ محمد داؤد فزیکل ہیلتھ ٹیچر نے کہا کہ سپورٹس کے ان مقابلہ جات میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اور سکولز سپورٹس اولمپک 2023 میں حصہ لینے کا عہد کیا۔