زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز میں ایم فل پروگرام شروع کروانے پر پابندی
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے زکریا یونیورسٹی کے الحاق کمیٹی کے حوالے سے نئے ایس او پیز جاری کئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی ایچ ای سی کی طر لف سے آنے والی تمام ہدایات پر عمل کرے گی اور یونیورسٹی اپنے حدود میں جو آئین میں وضاحت کردی گئی ہے میں رہ کر کام کرے گی، اور کالجز کو الحاق دے گی۔
یونیورسٹی ایچ ای سی کے مقررہ کردہ الحاق فارمولے کو مدنظر رکھتے ہوئے کالجز کو الحاق دےگی اگر کوئی اعتراض ہوگا، اس سے ایچ ای سی کو آگاہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں یونیورسٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ الحاق کمیٹی میں ایچ ای سی کے نمائندہ کے وزٹ سے قبل کم سے کم ایک ہفتہ قبل اجلاس کا ایجنڈا کوائف کے ساتھ ارسال کرے گی، جبکہ یونیورسٹی کو الحاق شدہ کالجز میں صرف وہ پروگرام شروع کرنے کی اجازت ہوگی، جو یونیورسٹی میں پڑھائے جارہے ہوں گے، جبکہ الحاق شدہ کالجز میں ایم فل ،ایم ایس،پی ایچ ڈی کے پروگرام شروع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔