Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز میں ایم فل پروگرام شروع کروانے پر پابندی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے زکریا یونیورسٹی کے الحاق کمیٹی کے حوالے سے نئے ایس او پیز جاری کئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی ایچ ای سی کی طر لف سے آنے والی تمام ہدایات پر عمل کرے گی اور یونیورسٹی اپنے حدود میں جو آئین میں وضاحت کردی گئی ہے میں رہ کر کام کرے گی، اور کالجز کو الحاق دے گی۔

یونیورسٹی ایچ ای سی کے مقررہ کردہ الحاق فارمولے کو مدنظر رکھتے ہوئے کالجز کو الحاق دےگی اگر کوئی اعتراض ہوگا، اس سے ایچ ای سی کو آگاہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ الحاق کمیٹی میں ایچ ای سی کے نمائندہ کے وزٹ سے قبل کم سے کم ایک ہفتہ قبل اجلاس کا ایجنڈا کوائف کے ساتھ ارسال کرے گی، جبکہ یونیورسٹی کو الحاق شدہ کالجز میں صرف وہ پروگرام شروع کرنے کی اجازت ہوگی، جو یونیورسٹی میں پڑھائے جارہے ہوں گے، جبکہ الحاق شدہ کالجز میں ایم فل ،ایم ایس،پی ایچ ڈی کے پروگرام شروع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button