Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں طلباء کی جعلی انرولمنٹ روکنے کےلئے نادرا سے تصدیق کروانے کافیصلہ
سرکاری سکولوں میں طلباء کی جعلی انرولمنٹ کی نادرا سے تصدیق کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیک انرولمنٹ کے خاتمہ کیلئے جامع منصوبہ بندی لا رہے ہیں تاکہ ایسا تعلیمی ماڈل بنائیں گے کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کی خواہش کا اظہار کریں گے۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طلباء انرولمنٹ کی نادرا تصدیق کی جائیگی، ایک سال بعد سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار میں واضح فرق دکھائی دے گا۔
اگلے سال سے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے ایک ہزار طلباء و طالبات کو فارن سکالرشپ پر بھیجا جائے گا۔