Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یو ای ٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کی اٹھارویں سینڈیکیٹ میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت یو ای ٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔

اس اٹھارویں سنڈیکیٹ کمیٹی کی میٹنگ میں بی زیڈ یو ملتان کے قائمقائم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ محمد خالد علوی، ایم پی اے محمد زبیر خان، ایم پی اے شازیہ حیات، ایم پی اے رانا محمد اقبال ،کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان ،سیکرٹری فنانس پنجاب ،سیکرٹری ایچ ای ڈی سارہ حیات، چیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز بی زیڈ یو ملتان پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی، ہیڈ آف کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ این ایف سی ائی ای ٹی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر صادق حسین، سائرہ رضا اور رجسٹرار ایم این ایس یو ٹی ملتان ڈاکٹر عاصم عمر نے شرکت کی۔

سنڈیکیٹ کی میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے سال 2022-23 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے نئے تعمیراتی کیمپس کی تعمیرات کی تازہ ترین صورتحال پیش کی گئی اور وہاں پر درپیش مسائل کے حل کے لیے کمیٹی ممبران سے مشاورت کی گئی، جس میں نئی سائیٹ پر باؤنڈری وال کی تعمیر کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی ممبران نے منظوری دے دی اور اس کے ساتھ ساتھ نئے تعمیراتی کیمپس میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے بھی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی میں نئی تعیناتیوں جس میں لیکچرار، پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کی منظوری دی گئی۔

محمد نواز شریف یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کی ایڈیشنل خزانچی ڈاکٹر آصفہ مقبول نے سال 2024-25 کا بجٹ 389.743 پیش کیا گیا، جس کی منظوری کمیٹی نے دی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button