Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

78 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کرنے والا ملتانی سکالر

ریٹائرڈ ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے 78 سال کی عمر میں ڈبل پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔

تفصیل کے مطابق ریٹائرڈ ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان، ڈاکٹر محمد اقبال مخدوم کا اعزاز؛ 78 سال کی عمر میں ڈبل پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے 2004 میں پی ایچ ڈی کیمسٹری کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر محمد اقبال مخدوم نے اسی یونیورسٹی کے شعبہ سوائل سائنس میں ایک اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔

یاد رہے ڈاکٹر اقبال مخدوم کی عمر اس وقت 78 سال ہے، ڈاکٹر اقبال نے 1970 میں جامعہ زرعیہ فیصل آباد سے ایم ایس سی آنرز ایگریکلچر سوائل سائنس کرنے کے بعد اسی سال ہی واپڈا سکارپ پروجیکٹ میں ملازمت اختیار کی، بعد ازاں 1972 میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں بطور سائنٹیفک آفیسر ملازمت شروع کی اور 1985 میں ترقی پا کر سینیر سائنٹیفک آفیسر بن گئے اور 1995 میں پرنسپل سائنٹیفک آفیسر بنے، بعد ازاں 2006 میں ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ بنے اور ڈائریکٹر کے طور پر ریٹائر ہوئے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ڈاکٹر اقبال نے ریسرچ کے شعبے میں اپنی خدمات پیش کیں اور CGIAR کولمبیا، FAO اٹلی، منسٹری آف فوڈ اینڈ ریسرچ اور مختلف آرگنائزیشن میں بطور کنسلٹنٹ کام کیا۔

ڈاکٹر اقبال اب تک 50 انٹرنیشنل اور 120 لوکل مقالے پبلش کر چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button