Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ: چائے کے وقفے تک انگلینڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر 88 رنز بنالئے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے دن چائے کے وقفے تک انگلینڈ ٹیم نے 88 رنز بنا لیے، اس کو 1 وکٹ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

بین ڈیکٹ 53 اور اولی پوپ 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود

یہ بھی پڑھیں ۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز: دوسرا میچ؛ پاکستان کے کھانے کے وقفے تک8 وکٹ کے نقصان پر 358 رنز

انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی اور بین ڈیکٹ نے اننگ کا آغاز کیا، اور 73 رنز کی پارٹنرشپ جوڑی، زیک کرالی 27 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے اپنا کیچ محمد رضوان کو تھما بیٹھے، ان کی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز: دوسرے میچ میں پاکستان پہلی اننگ میں 366 رنز بناکر آؤٹ

بین ڈیکٹ نے اپنے ٹیسٹ کئیرئر کی 12 ویں نصف سنچری مکمل کی، اور وکٹ کے چاروں طرف بہترین شارٹس کھیلتے ہوئے پاکستانی بالزر کی خوب درگت بنائی۔ ان کی ففٹی میں 8 چوکے شامل ہیں۔

اس سے قبل پوری پاکستانی ٹیم 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، کھانے کے وقفے کے ، آج دن کے آغاز میں انگلش بالرز نے پاکستانی بیٹرز کو کھل کر نہ کھیلنے دیا اور پہلے سیشن میں ہی 99 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کرلی، کھانے کے وقفے کے بعد بعد محض 8 رنز اضافے کے بعد دو وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی اننگ کو 366 تک محدود کردیا۔ جیک لیچ ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button