Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کو سموگ کی چھٹیوں میں کنوینس الاؤنس نہ دینے کا فیصلہ
اساتذہ کو چھٹیوں کا کنوینس اور سائنس الاؤنس نہیں ملے گا، سموگ کی چھٹیوں کے دوران اساتذہ کے تمام اضافی الاؤنس کاٹنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہہے پنجاب کے متعدد اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز نے اساتذہ کا کنوینس الاؤنس کاٹ لیا ہے جبکہ کچھ اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کو ملنے والا سائنس الاؤنس بھی کاٹ لیا۔
حکام کاکہنا ہے کہ اساتذہ جب تک نہیں آئیں گے، الاؤنس نہیں ملے گا، اساتذہ نے الاؤنس کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے الاؤنس کاٹنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔