ملتان ٹیسٹ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا
ابرار احمد ، نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باولنگ، ویسٹ انڈیز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 123 تک محدود ہوکر رہ گئی
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 128 رنز سے جیت لیا، نعمان علی اور ساجد خان نے بالترتیب 6، 9 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ ابرار احمد نے 5 شکار کیے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز: پاکستان دوسری اننگ میں 157 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 251 کا ٹارگٹ
کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے 3 کھلاڑی آؤٹ 109 رنز سے بیٹںگ کا آغاز کیا تو آخری کی سات وکٹیں 46 سکور اضافے کے ساتھ گرگئیں، سعود شکیل سکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر دن کی پہلی گیند پر 2 سکور کے ساتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔
جس کے بعد پاکستانی بیٹرز کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، محمد رضوان بھی 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کامران غلام 27 کے ذاتی سکور پر وکٹوں کے پیھے کیچ آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ بھی ویریکن کے حصے میں آئی، ان کی اننگ میں 4 چوکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
"قبرستان میں خوش آمدید”، رضوان کا جملہ سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا
سلمان علی آغا اور نعمان علی نے کریز پر پاکستانی بیٹنگ ایںڈ سمبھالا اور وکٹس گرنے کی رفتار کو زیادہ دیر تک نہ روک سکے۔ نعمان علی 9 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
ساجد خان نے آتے ہی چوکا لگایا اور 5 سکور پر شارٹ کھلیتے ہوئے کپتان کریگ برئتھویٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس مرتبہ بالرز گداکیش موتی تھے۔
سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسری اننگ میں پوری پاکستانی ٹیم 47 ویں اوورز میں 157 سکور بناسکی، 93 رنز کی لیڈ کے ساتھ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 251 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے حصول میں ویسٹ انڈیز بیٹرز ناکام نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ: پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رن، 202 رنز کی برتری
ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ بھی ساجد خان کے قہر سے نہ بچ سکی اور 16 رنز کے اوپننگ سٹینڈ کے بعد ساجد خان نے دوسری اننگ میں اپنا کھاتہ کھولا اور پہلی 4 وکٹیں لے اڑے، نعمان علی نے 5 ویں کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔
ابرار احمد نے وکٹ کیپر بیٹمسن کو وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ 34 ویں اوور میں ابرار احمد نے پے در پے 2 وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کیمپ میں سنسنی پھیلا دی،36ویں اوور میں 123 کے مجموعی سکور پر باقی ماندہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔
قبل ازیں یہ میچ دھند کی وجہ سے پہلے دن ڈیڑھ بجے شروع ہوا تھا اور پاکستان نے پہلی اننگ میں 230 رن سکور کیے تھے، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں 137 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی، 93 رنز کی لیڈ
کے ساتھ دوسری اننگ میں پاکستان کے 155 رنز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے 251 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا۔
میچ میں مجوعی طور پر 40 وکٹیں گریں، جس میں سے 34 سپنرز نے حاصل کیں۔
پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے9، نعمان علی 6، ابرار احمد نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ویریکین نے 10 ، جیڈن سیلز(فاسٹ بالر) نے 3، کیون سنکلئیر اور گداکیش موتی نے 2-2 وکٹیں حاصل کی جبکہ 3 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
ساجد خان کو میچ میں عمدہ کارکردگی پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
سکورز یہ رہے۔
پہلی اننگ
پاکستان 230
ویسٹ انڈیز 137
لیڈ 93
جیت کے لئے ٹارگٹ 251
دوسری اننگ
پاکستان 155
ویسٹ اندیز123
نتیجہ: پاکستان نے میچ 128 رنز سے جیت لیا