Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویڈلاک ٹرانسفر کے لیے سیس پورٹل دوبارہ کھول دیا

پنجاب بھر کے ہزاروں سکول ٹیچرز کے لیے ویڈ لاک ٹرانسفر کے لیے سیس پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی نئی پالیسی کے مطابق صرف ویڈ لاک ٹرانسفر کا آپشن کھولا گیا تاکہ اساتذہ اپنے تبادلوں کی درخواستیں آسانی سے جمع کرا سکیں، شوہر سرکاری ملازم نہ ہونے کی صورت میں بھی ویڈ لاک ٹرانسفر کا حق حاصل ہوگا۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ریشنلائزیشن کے باعث ویڈ لاک ٹرانسفر پر پابندی تھی جو اب ختم ہو رہی ہے۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے پورے سال اساتذہ کو تبادلوں کی سہولت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق تبادلے کروا سکیں۔

اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیس پورٹل پر جا کر اپنی ویڈ لاک ٹرانسفر کی درخواست جلد از جلد جمع کرائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button