Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اے سی سٹی ملتان کا ریفرنس؛ ثبوت سامنے آ نے پر کمزور پڑ گیا

اے سی سٹی ملتان کا ریفرنس؛ ثبوت سامنے آ نے پر کمزور پڑ گیا ۔

ڈی سی ملتان کو بھیجے گئے ریفرنس میں حقائق کو مسخ کرکے بیان کیا گیا ہے، بینک رسیدیں اور چور کے اعترافی بیان کی ویڈیو سامنے آگئی ۔

یہ بھی پڑھیں۔

اے سی (سٹی) ملتان کے خلاف احتجاج لاہور تک پھیل گیا

دستیاب ثبوت میں ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ سے چوکیں چوری کرتے ہوئے ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں چوکیں چوری کرتے کا طریقہ اور ایام بتا رہا ہے۔

ابتدائی بیان کے بعد ریکارڈ کے مطابق اس وقت فاروق لطیف کے پاس ڈسٹرکٹ آ فیسر کا چارج ہی نہیں تھا، ڈی ایس او کا چارج ملنے کے ٹھیک تین روز بعد چور کو رننگے ہاتھوں پکڑا کر حوالہ پولیس کرکے فوری طور پر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ۔

یہ بھی پڑھیں۔

دوسری جانب ریفرنس میں گراؤنڈ فیس کے الزامات پر گراؤنڈ فیس کی بینک رسید بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں گراؤنڈ حاصل کرنے والے خود بینک میں سرکاری اکاؤنٹ میں فیس جمع کروا کے ریکارڈ کے لیے رسید ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فس میں جمع کراتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس دفتر میں کوئی بھی عملہ نقد رقم کی کس قسم وصولی کی اجازت ہی نہیں ہے ۔

دوسری جانب پولیس کے چودہ روزہ ریمانڈ کے دوران ملزم کی جانب سے کسی بھی سرکاری عملے کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کی جانب سے چار چوکیں برامد کرکے سرکار کو لاکھوں کے نقصان ہونے سے بچایا ۔

سامنے آ نیوالے حقائق میں آ ج تک کسی بھی کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے کسی بھی قسم کا مالی الزام نہیں لگایا گیا ہے ۔

کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے ساتھ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہر لگنے الزامات کی پرزور مذمت کی گئی ہے ، ڈی سی ملتان سے اس معاملے کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button