طارق اعوان کی سائنس کالج میں شجر کاری مہم
ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب طارق اعوان کا گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس ملتان کا دورہ ، پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، کالجز میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ہدایت ۔
تفصیل کے مطابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن طارق اعوان نے گزشتہ روز گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کھجور کے پودے لگا کر شجر کاری کا آغاز کیا ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن طارق اعوان نے کہا کالجز میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر کالجز اور ملک کو خوبصورت و سر سبز بنانے کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
اس موقع پر ڈی پی کالجز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر فرید شریف ، سیکشن آفیسرز سلمان بھٹی ، فہد نور سیکرٹریٹ ساؤتھ پنجاب ، ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن ڈاکٹر ابوالحسن ہاشمی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز احمر رؤف اور پرنسپل سائنس کالج ڈاکٹر ظفر اقبال نے بھی اس موقع پر پودے لگائے ۔
پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طارق اعوان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جس جگہ شجر کاری مہم کا افتتاح ہوا ہے، پہلے یہ جگہ ناقابل استعمال تھی اور یہاں خاردار جنگلی جھاڑیاں تھیں جن کو تلف کروا کے ہموار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس جگہ پر اب 300 سے زائد تمام اقسام کے 10 ، 10 پھل دار درخت لگائے جائیں گے، کالج کو خوبصورت اور شجر کاری مہم کو تکمیل تک پہنچانے میں مالیوں اور بیل داروں کا کردار قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر شکیل احمد صدیقی ، ڈاکٹر نواز ، ڈاکٹر ندیم حسین ، پروفیسر تنویر عالم ، ڈاکٹر عصمت الہیٰ ، پروفیسر انوار الحسن ، پروفیسر غفار اور پروفیسر ارشد بھی موجود تھے۔