Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں زرعی کالج سرگودھا کے وفد کی آمد

ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں زرعی کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے وفد نے ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر اطہر ندیم اور پرنسپل زرعی کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر حیات کی سربراہی میں خصوصی دورہ کیا۔

دورے کا بنیادی مقصد زرعی شعبہ میں ہونے والی نئی تحقیق، ایجادات و دریافت، فصلوں کی ورائٹیوں اور مستقبل میں آپس میں مختلف زرعی پراجیکٹس شروع کرنا تھا، نیز یونیورسٹی میں شروع کئے جانے والے مختلف عملی کام کا ایک دوسرے سے تبادلہ خیال شامل تھا۔

اس موقع پر زرعی کالج کے سینئر اساتذہ اور تمام زرعی شعبہ جات کے صدور،اساتذہ اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔زرعی یونیورسٹی ملتان پہنچنے پر وفد کا خصوصی استقبال کیا گیا، اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی ساؤتھ پنجاب کی پہلی زرعی یونیورسٹی ہے جو علاقہ کی زرعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی اور سائنسی میدان میں انقلاب برپا کررہی ہے جس کے باعث نا صرف فی ایکڑ پیدا وار میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے بلکہ علاقے کی اہم ترین فصلوں اور پھلوں کی نئی ورائٹیوں کو کسانوں تک متعارف کروایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہے کہ اسے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی لیڈر شپ میسر ہوئی ہے اور ان کے علمی ویژن کو دیکھتے ہوئے ہم نے ان کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ کیا ہے اور مستقبل میں دونوں ادارے مل کر کئی اہم زرعی منصوبے شروع کریں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے مزید کہا کہ جو انسان بنی نوع انسان کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں قدرت انہی کو کام کرنے کا موقع دیتی ہے، اور ہمارے اساتذہ اس سلسلے میں بہت محنت اور جانفشانی سے علمی و عملی سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں۔
زرعی یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی ینگ ہے اور اعلی اداروں سے فارغ التحصیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے تحقیق اور عملی کام سے ہی پہچانے جاتے ہیں جس کے باعث ہم نے معاملات میں تعداد کی بجائے کوالٹی کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر زرعی کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے وفد کے ساتھ سوالات و جوابات بھی کئے اور وہاں پر دونوں یونیورسٹیوں کی فیکلٹی کی موجودگی میں ایک دوسرے کے علم سے استفادہ حاصل کیا۔

اس موقع پر ڈین کلیہ زراعت یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر اطہر ندیم نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کا خیر مقدمی پیغام پہنچایا، اور کہا کہ ہماری یونیورسٹی ہر نئے علم وتحقیق اور ایجادات و دریافت کو ہمیشہ خوش آمدید کہتی ہے جس کے باعث ہم نے اپنے رئیس جامعہ کی ہدایت پر زرعی یونیورسٹی ملتان کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اتنے کم عرصے میں اس ادارے نے نہ صرف پاکستان میں نام بنایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

پرنسپل زرعی کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر حیات نے کہا کہ ہمارے ادارے کے اساتذہ نے مختلف زرعی شعبوں میں کئی سنگ میل عبور کئے ہیں اور ہم آپس میں ایک دوسرے سے مستقبل میں بھی علمی تبادلہ خیال کرتے رہیں گے اور ڈاکٹر آصف علی کی لیڈر شپ سے مزید ہمیں سیکھنے کو ملے گا۔

اس موقع پر ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈین فیکلٹی آف اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق خان نے بھی خطاب کیا۔

وفد نے زرعی یونیورسٹی ملتان میں قائم کردہ مختلف زرعی شعبہ جات کی جدید لیبارٹریوں،نرسریوں، ہائیڈرو پونک یونٹ اور سمال ٹری کے مختلف منصوبہ جات کا بھی دورہ کیا، اور وہاں پر موجود زرعی ماہرین سے تبادلہ خیال کیا۔

زرعی کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے وفد نے مختلف زرعی علمی شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر موجود اساتذہ کے ساتھ مختلف میٹنگز بھی کیں۔

زرعی کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے وفد نے جلال پور پیر والا کے زرعی فارمز کا خصوصی دورہ بھی کیا، جہاں پر زرعی یونیورسٹی ملتان کی طرف سے بنائے گئے جدید ماڈل زرعی فارمز کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر رجسٹرار، ٹریژار، کنٹرولر امتحانات اور تمام شعبہ جات کے ہیڈز موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button