Breaking NewsEducationتازہ ترین
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2024 میں داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خزاں 2024 کے سمسٹر پروگراموں میں داخلوں کے لیے توسیع کردی جس کے مطابق بی ایس اور پی جی ڈی پروگراموں، اور سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے درخواستوں کی نئی آخری تاریخ 5 ستمبر 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔
میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگرامز کے داخلے بھی اس تاریخ تک جاری رہیں گے۔تاہم، ایم ایس، ایم فل، اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے کوئی توسیع نہیں کی جائے گی، کیونکہ داخلہ ٹیسٹ 22 سے 24 اگست تک شیڈول ہیں، میٹرک، ایف اے، اور آئی کام کے فائنل امتحانات 2 ستمبر کو شروع ہوں گے۔
مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور اسٹوڈنٹ پورٹلز پر دستیاب ہیں۔ امتحانی ہالز میں موبائل فون پر پابندی سمیت سخت اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ امتحانی سالمیت برقرار رہے۔