ویمن یونیورسٹی : پی ایچ ڈی سکالر عنبرین محمود کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کی پی ایچ ڈی سکالر عنبرین محمود کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق عنبرین محمود کا پبلک ڈیفنس کچہری کیمپس میں منعقد ہوا، ان کے مقالے کا عنوان "Language of Ideology: A Comprehensive Study of Transitivity in Selected Pakistan Fiction in English” تھا، تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔
عنبرین محمود کے تحقیقی مقالے کے تحقیقی مقالے کے سپروائزر ڈاکٹر منصور سبطین اور ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر قمر خوشی تھیں۔
سکالر عنبرین محمود نے اپنے مقالے کے حوالے سے حاضرین کے سوالوں کے جواب دیئے، جس پر ان کو ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر میمونہ خان ( چیئرپرسن شعبہ انگلش ) نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی زندگی کے ہر شعبہ کے متعلق ریسرچ کروارہی ہے جس کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے، ہمارے سکالر جدید دنیا سے جڑے ہیں اور ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کررہے ہیں جس کی وجہ سے معیاری ریسرچ سامنے آرہی ہے، جو مستقبل میں جاری رہے گی۔
اس موقع پر ( ڈائریکٹر QEC) ڈاکٹر عطیہ اقبال اور اساتذہ موجود تھیں ۔