Breaking NewsEducationتازہ ترین
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی دو روزہ ٹریننگ شروع ہوگئی
ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے سلسلے میں 1504اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی ٹریننگ شروع ہوگئی، جو دو روز جاری رہے گی۔
ٹریننگ میں شرکت کرنے والوں کے لئے بجٹ گائیڈ لائن جاری کردی گئی، جس کے مطابق ماسٹر ٹرینر کو 5ہزار روپے یومیہ دیاجائے گا، جبکہ اے ای اوز کو ایک ہزار روپے یومیہ ملے گا، سٹیشنری کی مد میں 400 روپے ملیں گے ،لنچ اور ریفریشمنٹ کےلئے 500روپے یومیہ ملیں گے ۔
بجلی دوسرے اخراجات کے لئے 5ہزار روپے یومیہ دئے جائیں گے ،جبکہ یونیسف کے طرف سے وزٹ کرنے والی ٹیم کو 15 ہزار روپے فی وزٹ دئے جائیں گے ۔