Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

میلبورن : پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کےلئے 204 رنز کا ہدف

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی، کپتان محمد رضوان 44، بابر اعظم 37 ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرنےوالے نسیم شاہ 40 رنز بناکر نمایاں سکورر رہے، قومی ٹیم 47ویں اوور کی چوتھی گیند پر 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آج دوپہر جب میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کھیل کے ابتدائی لمحات میں ہی صائم ایوب مچل سٹارک کی گیند پر ایک رن بناکر بولڈ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز: ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھلانے کا فیصلہ، 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو

اس طرح شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور 12 کے انفرادی سکور پر جوش انگلش کو اپنا کیچ دے بیٹھے ، انکی وکٹ بھی مچل سٹارک کے حصے میں آئی۔

یوں اوپنرز صرف 24 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، اور بیٹنگ کی ذمہ داری مڈل آرڈرز بیٹسمین پر آن پڑی، بابر اعظم نے بیٹنگ سٹینڈ کی سنبھالنے کی کوشش کی اور ٹیم کا مجموعہ 63 تک پہنچایا تو ایڈم زمپا نے ان کو بولڈ کردیا ، انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔

ابھی مجموعی سکور 70 تک پہنچا تو کامران غلام المعروف ‘کے جی’ 1 چوکے کی مدد سے 5 کے انفرادی سکور پر پیٹ کمنز کی گیند پر جوش انگلش کو کیچ دے بیٹھے ۔

اس موقع پر سلمان علی آغا اور مرتبہ ایم سی جی میں بطور کپتان اترنے والے محمد رضوان نے سست روی سے سکور کارڈ آگے بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
میلبورن : پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کےلئے 204 رنز کا ہدف

105 کے مجموعی سکور پر سلمان علی آغا کپتان محمد رضوان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ انہوں نے 12 رنز بناتے ہوئے سین ایبٹ می گیند پر میٹ شورٹ کر کیچ تھما دیا۔

ٹیم سکور میں محض 16 رنز اضافے کے بعد کپتان محمد رضوان بھی حوصلہ ہار بیٹھے اور 44 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 2 چوکے، 1 چھکا شامل تھا، مارنس لبوچینگ کی بال پر جوش انگلش نے ان کو کیچ آؤٹ کیا۔

ساتویں وکٹ کی شراکت داری میں 31 رنز بنے، شاہین شاہ آفریدی 148 کے مجموعی سکور پر 24 رنز بناکر بولڈ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ ان کی وکٹ بھی مچل سٹارک کے حصے میں آئی ۔

ڈیبیو کرںے والے عرفان خان نیازی نے دو چوکوں کی مدد سے 22 رنز جوڑے اور بھاگ کر رنز بنانے کی کوشش میں میٹ شارٹ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

نسیم شاہ نے آتے ہی طوفانی چھکے لگا کر ‘پریشر شارٹس’ کھیلیں, اور 2 چھکے لگائے، لیکن ان کے ہمراہی حارث رؤف پریشر برداشت نہ کرسکے اور ایڈم زمپا کی گیند بولڈ ہو گئے ۔

نسیم شاہ نے چار چھکوں ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی اور پیٹ کمنز کا شکار بنے، انکا کا مچل سٹارک نے تھاما ۔

آسٹریلیا کی جانب سے 8 بالرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ یے، اسی طرح 3 بیٹرز کے کیچ جوش لنگس نے پکڑے۔

آسٹریلوی بالرز میں سے مچل سٹارک نے 3، ایڈم زمپا، پیٹ کمنز نے 2-2 ، سین ایبٹ ، مورنس لبسچینگ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button