Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ: 12 بالرز کی زور آزمائی، 18 وکٹیں لے اڑے، 25 ایکسٹرا رنز کی بارش

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 8 بالرز استعمال کئے، جواب میں پاکستان کی جانب سے 4 بالرز نے بالنگ اینڈ سنبھالا ۔

یہ بھی پڑھیں جیت کی دیوی مہربان نہ ہوسکی، پہلے ون ڈے میں کینگروز 2 وکٹوں سے فتح یاب

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی، اور اپنے 8 بالرز جو پاکستانی بیٹرز کے خلاف استعمال کیا۔

جن میں مچل سٹارک ، پیٹ کمنز ، سین ایبٹ ،اے ہارڈی، ایڈم زمپا ، میٹ شارٹ، گلین میکسویل اور مارنس لبوچینگ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔
پاک آسٹریلیا سیریز : پہلا ون ڈے میچ؛ کینگروز کا شکار کرنے کے لیے شاہینز کا اعلان کردیا گیا

مچل سٹارک نے 10 اوور میں سے 3 میڈین کروائے اور 34 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پیٹ کمنز نے ایک میڈین اوور کرواتے ہوئے 39 رنن کے بدلے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سین ایبٹ 8 اوورز میں 34 رنز دینے کے بعد 1 وکٹ کے حقدار بنے۔

ایڈم زمپا نے 10 اوورز میں 64 رنز دیکر 2 وکٹیں اپنے نام کی ۔

مارنس لبوچینگ نے 1 ہی اوور کرایا اور 5 سکور کے بدلے ایک وکٹ لی۔

اے ہارڈی ، میٹ شورٹ ، گلین میکسویل کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے ، مجموعی طور پر 28 رنز دیے۔ ایکٹرا رنز کی مد میں آسٹریلوی بالرز نے 4 رنز دیے جن میں 3 وائڈ جبکہ ایک نو بال شامل تھی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
میلبورن : پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کےلئے 204 رنز کا ہدف

بعد ازاں پاکستان نے بالنگ شروع کی تو صرف 4 بالرز نے زور آزمائی کی۔

شاہین آفریدی 10 اوورز میں 43 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، نسیم شاہ نے 8وین اوور میں 39 رنز دیکر 1وکٹ حاصل کی۔

محمد حسنین نے 7 اوورز میں 51 رنز کے بدلے 1 وکٹ لے سکے۔

اور حارث رؤف نے 9 اوورز مین 67 رنز دیکر 3 وکٹس حاصل کی۔

پاکستانی بالرز نے 21 اضافی رنز دیئے ۔

میچ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں گریں، آسٹریلیا صرف 2 وکٹوں سے میچ میں کامیابی کو ممکن بنا سکا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button