جیت کی دیوی مہربان نہ ہوسکی، پہلے ون ڈے میں کینگروز 2 وکٹوں سے فتح یاب
مچل سٹارک پلیئر آف دی میچ قرار
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔
جوش لنگس 49، سٹیون سمتھ 44، پیٹ کمنز 31، مارنس لبوچینگ 16 رن کے ساتھ نمایاں رہے
یہ بھی پڑھیں ۔
میلبورن : پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کےلئے 204 رنز کا ہدف
پاکستان کے 203 رنز کے تعاقب نے کی کینگروز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا بھی آغاز پاکستان سے مختلف نہ تھا۔ 19 کے مجموعی سکور پر میتھیوز شارٹ 1 رن بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 9 رنز کے اضافے کے بعد دوسری وکٹ کا تحفہ جیک فریسر مکگل نسیم شاہ کی گیند پر عرفان خان کو کی دے بیٹھے۔
تیسری وکٹ کی شراکت داری 85 رنز بنے، اور سٹیون سمتھ 44 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، ان کی اننگ میں 6 چوکے شامل تھے۔ مجموعی سکور میں 16 رنز کے اضافے کے بعد جوش لںگس 49 رنز پر عرفان خان کو کیچ تھما بیٹھے، ان کی وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی۔
139 کے ہی مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ گر گئی، حارث رؤف کی گیند پر عرفان خان نے مورنس لبسچینگ کو کیچ آؤٹ کیا۔ انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے ۔ گلین میکسویل بنا کوئی رن بنائے حارث رؤف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
139 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی تین وکٹیں گری۔
آرون ہارڈی محمد حسنین کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے، انہوں ایک چوکے کی مدد سے 10 رنز بنائے ۔ سین ایبٹ کی 13 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سلمان علی آغا کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
میلبرن: پاکستان اور آسٹریلوی کپتان کی جانب سے ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی نے 2 جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔ پاکستانی بالرز کی جانب سے 20 ایکسٹرا رنز دیئے گئے۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 203 رنز بنائے اور 47ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی، اوپنرز حسب معمول ناکام ہوئے، جس پر مڈل آرڈر نے سکور کارڈ سنبھالا اور سکور کو 203 پر لے گئے ۔ محمد رضوان 44، بابر اعظم 37، نسیم شاہ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 3، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا نے 2-2، سین ایبٹ ش مارنس لبوچینگ میٹ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔