جامعہ زکریا : آگاہی سیمینار "فوڈ سٹینڈرڈز، سیو لائیوز” کا انعقاد
شعبہ فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی منیجمنٹ، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام فوڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار "فوڈ سٹینڈرڈز سیو لائیوز ” کا انعقاد کیاگیا۔
ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹر محمد صمیم جاوید نے تمام مہمانان کا پرتپاک استقبال کیا ۔
پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال 600 ملین سے زیادہ لوگ خوراک کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، اور سالانہ چار لاکھ سے زائد اموات مضر خوراک کے استعمال سے ہورہی ہیں۔
انہوں نے فوڈ سیفٹی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خوراک کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے سامعین کو آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اچھی خوراک اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
ڈاکٹر عامر اسماعیل نے محفوظ خوراک کی اہمیت غیر محفوظ اشیاء خوردونوش کے استعمال کے ممکنہ نقصانات کے بارے میں آگاہی دی۔
مزید برآں ڈاکٹر محمد صمیم جاوید نے فوڈ سیفٹی کلچر کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
مہمان خصوصی محمد سیف ڈائریکٹر آپریشن سائوتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے منتظمین کو مبارک باد دی، اور ڈیپارٹمنٹ فوڈ سیفٹی کو تحسینی کلمات سے نوازا۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے آگاہی سیمینار جنوبی پنجاب کی دھرتی پر محفوظ خوراک کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
شاہد مبین سرور وولکا فوڈ نے ڈیپارٹمنٹ فوڈ سیفٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ریسرچ فورم اور انڈسٹریز مل کر سائوتھ پنجاب میں فوڈ سیفٹی سیکٹر کو بہتر طریقے سے فروغ دے سکتے ہیں۔
ڈاکٹر طارق اسماعیل نے کہاکہ پاکستانی خوراک میں خوردبینی جاندار بھاری دھاتیں ، پھپھوندی سے پیدا ہونے ولے زہریلے مادے اور پیسٹی سائڈ کے زرات کی تعداد حد مقررہ سے کہیں زیادہ ہے جو کہ ایک انتہائی تشویشناک امر ہے۔
سیمینار سے افتخار احمد خان جی ایم وولکا فوڈ ، رانا منیر احمد کوالٹی منیجر ایس ایم فوڈ
ز ، شاہد مبین سرور کوالٹی منیجر وولکا فوڈز نے محفوظ خوراک کے فائدوں کے بارے بتایا۔
نوید رحمت ڈائریکٹر کوارڈی نیشن کوتھم ملتان ، محمد عثمان خالد سی ای او رحمت فوڈز، چوہدری محمد شہزاد ایچ آر شمع فوڈزنے محفوظ خوراک کی اہمیت کے بارے میں شرکاء کو بتایا۔
دیگر شرکاء میں ڈاکٹر محمد توصیف سلطان چیئرمین ہیومن نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ بی زیڈ یو ، ڈاکٹر انیلہ حمید چیئرپرسن ڈیری ٹیکنالوجی ، ڈاکٹر خرم افضل ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر در شہوار ، ڈاکٹر راحیل سلیمان ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر قمر سلیم ، عمر دراز ڈپٹی منیجر ایس ایم فوڈز ، محمد عمیر حنیف ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان و دیگر معزز مہمان بھی شامل تھے۔