Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی رینکنگ 2024 : بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل تازہ رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ میں پہلے نمبر پر ہیں ۔

گزشتہ روز جاری کی گئی رینکنگ میں فخر زمان ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے، شبھمن گل تیسرے اور ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں بابر اعظم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے۔ ملتان ٹیسٹ میں بھی وہ بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے ،تاہم ون ڈے فارمیٹ میں اُن کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹرویس ہیڈ پہلے، بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے، فل سالٹ تیسرے جب کہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جوئے روٹ کی ڈبل سنچری میں بابر اعظم کا اہم کردار

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، بھارت کے یشسوی جیسوال تیسرے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان واحد پاکستانی بلے باز ہیں جو ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

اگر باؤلنگ کی بات کی جائے تو ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button