بلے بازوں کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، شاداب خان

ملتان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب نے قہقہے لگوادیئے، اہلیہ کے حوالہ سے بھی جواب دئیے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8: ملتان کے سلطانز کی ہیٹرک مکمل، 7ویں میچ میں اسلام یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست
شاداب خان نے کہا ہے کہ ہر ٹیم اپنی سٹرینتھ کے حساب سے کھیلتی ہے۔مجھے لگتا ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست تھا۔ہماری بائولنگ کلک نہیں کرسکی،ملتان کی پچ پر 190 اسکور بن سکتے تھے،ہمارے بیٹرز نہیں چلے، آگے بہتر کریں گے۔
اسامہ ملتان کے لئے اچھا کھیل رہا ہے،اللہ اسے ایسے ہی کامیاب کرے۔پاکستان کے لئے اچھا ہوگا۔رضوان کی الگ بات ہے۔ہر کپتان بہتر پرفارم کرتا ہے۔جب تک آخری آئوٹ نہیں ہوتا،ہم ہار نہیں مانتے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلئے 191 رنز کا ہدف
ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا ہے کہ ٹی 20 میں ہارجیت لگی رہتی ہے۔میں کہتا ہوتا ہوں کہ مثبت سوچ کے ساتھ کھیلنا ہے۔نتائج جو بھی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مجھے سب پر اعتماد ہے۔حسن علی اور آصف علی میچ ونرز تھے اور ہیں اور رہیں گے۔ہم نے بنچ سٹرینتھ بہتر کرنے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ابھی نہ کھیلیں،آصف علی سے بات کی ،اس نے باہر بیٹھنے کو ترجیح دی۔
ایک سوال کے جواب میں شاداب نے کہا ہے کہ کراچی اور ملتان کی پچز میں کیافرق؟شاداب نے ہنستے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تو ایسی مار پڑی کہ کہیں فرق نہیں لگا، ۔ساتھ ہی انہوں نے ملتان کی پچ کو بہتر کہا۔
ایک اور سوال کے جواب میں کہ اگلے میچ میں کیا سائیڈ ہوگی۔شاداب بولے کہ اینٹی کرپشن والے آپ کو پکڑیں،اس پر بھی ہنسی کا طوفان آگیا۔کہا کہ میں کیسے ابھی بتاسکتا۔
ایک اور سوال کے جواب میں شاداب نے کہا ہے کہ وائف ساتھ ہے۔کوشش ہوتی ہے کہ ان کو وقت دوں لیکن اب وائف کے ساتھ کھانا ہوتا ہے۔روٹی گینگ اب زیادہ نہیں رہا، فہیم اشرف ہی باقی ہے۔
باقیوں کے ساتھ وائف ہے۔
پہلے تو سب کا کھانے پر میں ہی انتظار کیا کرتا تھا۔



















