Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک پہلا سالانہ امتحان (جماعت نہم) 2024ءکے نتائج کا اعلان کردیا

نتائج کا اعلان بورڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا، جس میں بورڈ کے چیئرمین حافظ محمد قاسم ،کنٹرولر امتحانات محمد حامد سعید بھٹی ،سیکرٹری بورڈ خرم قریشی ،ڈپٹی کنٹرولر (میٹرک ) ڈاکٹر حافظ فدا حسین اور سسٹم اینا لسٹ قاضی مجیب الرحمان نے بھی شرکت کی۔

نتائج کے مطابق امتحان میں کل ایک لاکھ 39 ہزار 786 امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 69ہزار169پاس اور 70ہزار617امیدوارفیل ہوگئے، امتحان میں کامیاب امیدواروں کا تناسب 49.48فیصد رہا۔

نتائج کے مطابق سائنس گروپ سے ایک لاکھ 25 ہزار 495 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 62ہزار 439 پاس اور 63 ہزار 56 امیدوار فیل ہوگئے ،سائنس گروپ کا نتیجہ 49.75فیصد رہا۔

آرٹس گروپ سے کل 14137امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 6581پاس اور 7556امیدوارفیل ہوگئے ،آرٹس گروپ کا نتیجہ 46.55فیصد رہا، سماعت اور گویائی سے محروم (Deaf & Danb) گروپ سے 154 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 149 پاس اور 5 امیدوار فیل ہوگئے، مذکورہ گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 96.75فیصد رہا۔

تعلیمی بورڈ کے جماعت نہم پہلا سالانہ امتحان 2024ء میں مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے 69169 امیدواروں میں سے 16515امیدواروں نے اے پلس گریڈ حاصل کیا، اسی طرح اے گریڈ حاصل کرنے والوں کی تعداد 16743،بی گریڈ والوں کی تعداد 20618، سی گریڈ والوں کی تعداد 12902،ڈی گریڈ والوں کی تعداد 2374اور ای گریڈ حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 17 رہی۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے جماعت نہم پہلا سالانہ امتحان 2024ء میں نتائج بارے ضلع ملتان کی کارکردگی سب سے بہتر رہی،ضلع ملتان کے امیدواروں کا کامیابی کا تناسب 52.44فیصد رہا، دوسرے نمبر پر ضلع وہاڑی رہا جہاں کا نتیجہ 50.56فیصد رہا،اسی طرح 45.79 فیصد نتائج کے ساتھ ضلع لودھراں تیسرے اور 45.38 فیصد نتیجے کے ساتھ ضلع خانیوال چوتھے نمبر پر رہا۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک (جماعت نہم) کے امتحان میں مجموعی طور پر 14 امیدواروں کے خلاف امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر کیسز درج کیے گئے، ان میں سے 9 امیدواروں کو سماعت کے بعد سزا دے دی گئی جبکہ 5 کیسز کی سماعت جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button