Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2023 کا شیڈول جاری

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میڑک اور انٹر کے امتحانات 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیاگیاہے۔

چیئرمین پی بی سی سی کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس کی منظوری کے بعد میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے انعقاد کااعلان کردیاگیا۔

جاری مراسلے کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم اپریل 2023 سے شروع ہوںگے ، جس کےلئے داخلہ فارم 20دسمبر سے 18جنوری تک وصول کئے جائیں گے، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 19جنوری سے 30جنوری تک ڈبل فیس کے ساتھ ، جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 31جنوری سے 7فروری تک فارم وصول کئے جائیں گے۔

جبکہ انٹر کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے ، جس کےلئے داخلہ فارم 7فروری سے 7مارچ تک وصول کئے جائیں گے، جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 8مارچ سے 16مارچ تک، اور تین گنافیس کے ساتھ 17مارچ سے 22 مارچ تک وصول کئے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button