ویمن یونیورسٹی ملتان میں کتاب میلے کا انعقاد
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں مختلف موضوعات پر ہزاروں کتابوں کی نمائش کا ایک روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیاگیا، جس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، نیشنل بک فاؤنڈیشن اور بیکن کی کتابوں سمیت معروف پبلشرز کی مختلف موضوعات پر 8000 کے قریب کتب نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔
کتاب میلے کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان نے کیا۔
طلباء، کتاب کے شائقین اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے کتابوں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ یہ یک بہت صحت مندانہ تقریب ہے، اور ایسی تقریبات کا انعقاد ھوتے رہنا چاہئے، اس سے طلبا و طالبات میں کتب پڑھنے کا روجحان بڑھتا ہے ۔
کتب میلہ میں مختلف موضوعات پر کتب رکھی گئی ہیں اور طلباء و طالبات کے لئیے خصوصی رعایت پر دستیاب ہیں۔
رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے طلباء میں پڑھنے کی عادت پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ وہ اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر میں کامیاب ہو سکیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر عدیلہ سعید (چیئرپرسن لائبریری کمیٹی) گلناز بتول (اسسٹنٹ لائبریرین) اور سمیرا رسول (اسسٹنٹ لائبریرین) بھی موجود تھیں۔