Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام ایک روزہ چھاتی کے کینسر کے متعلق آگاہی دن منایا گیا۔

اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد خواتین میں کینسر کی علامات اور تشخیص کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔اس دن کی مناسبت سے سیمینار،آگاہی واک کے ساتھ ساتھ پبلک ہیلتھ کیمپ لگایا گیا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا نے کہا کہ ہر آٹھ میں سے ایک خاتون میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص لمحہ فکریہ ہے۔

ہمیں سربراہ کی حیثیت سے اپنے خاندان کی خواتین کو اعتماد دینا ہوگا تاکہ ہر وقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر ڈاکٹر آسیہ بی بی اسسٹنٹ پروفیسر وویمن یونیورسٹی ملتان نے مختلف اقسام کے کینسر اور ان کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے وزن کی زیادتی،زیادہ عمر کی شادی، بچوں کو دودھ نہ پلانے جیسے نکات پر روشنی ڈالی۔

سیمینار میں ڈاکٹر روبینہ مختاراور ڈاکٹر فہمید عبداللہ مینار کینسر ہسپتال ملتان نے کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے افراد میں موجود خوف اور بروقت علاج کے آغاز پر زور دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ کہا کہ جسم کے کسی بھی حصے پر بننے والی گلٹی وہ درد کا باعث ہوں یا نہ ہوں بغیر تشخیص نہ جانے دیں درد نہ دینے والی گلٹی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر ناہید بانو نے کہا کہ ہر 35 سال سے زائد عمر کی خواتین کو ڈاکٹر کی ہدایات پر ضرور عمل کرنا چاہیے۔

خواتین میں اس کی شرح مردوں سے زیادہ ہے اس لئے خاص طور پر خواتین کو باقاعدگی سے اپنے ڈاکٹر کے پاس معائنہ کروانا چاہیے۔

پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ کے ساتھ طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے گھر کے دوسرے افراد تک یہ آگاہی پہنچائیں اور اپنی خوراک پر توجہ دیں کیونکہ بہترین خوراک سے ہم اپنی قوت مدافعت کو کسی بھی بیماری سے لڑنے کے لئے بہتر بنا سکتے ہیں۔

آخر میں آگاہی واک کی گئی جس میں زرعی یونیورسٹی کی خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button