ایل ایل بی کیس : زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا
ایل ایل بی کیس ، زکریا یونیورسٹی حکام نے لا کالجز کا اجلاس طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی کیس : رپورٹ جمع ، سپریم کورٹ کے باہر فریقین میں تلخ کلامی
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کا ایل ایل بی کیس اس وقت اختتامی مراحل میں ہے، ایف آئی اے اپنی انکوائری مکمل کرچکی ہے ش جو سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا ایل ایل بی کیس: قانونی سقم سے بھرپور جے آئی ٹی کی رپورٹ تیار، دو وائس چانسلر سمیت 60 افراد پر ملبہ ڈال دیا گیا
تاہم ایل ایل بی کرانے والے کالجز کا مستقبل داؤ پر لگا ہے، اس کے ساتھ ساتھ زکریا یونیورسٹی ایک خطیر رقم جو لا کے طلباء سے فیس اور دیگر واجبات کی مد میں وصول کرتی تھی، اس سے محروم ہے ،جس کی وجہ سے معاشی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی کیس: چیف جسٹس، چیف آف آرمی سٹاف کو مراسلے تحریر
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی بی اے / بی ایس سی کی بندش اور پرائیویٹ امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے انکم ہوگئی تھی ، رہی سہی کسر لا کالجز کی بندش سے پوری ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : با اثر تعلقات میں ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کی انکوائری دب گئی
جس پر زکریا یونیورسٹی نے اہم اجلاس آج یکم جون کو طلب کرلیا ، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی شاہ کریں گے، اجلاس میں رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، یونیورسٹی وکلاء کے علاوہ 18 لا کالجز کے نمائندے شرکت کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ[“ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]
اجلاس میں تعطل کا شکار امتحانات بھی زیر بحث آئیں گے۔