Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن میں چار ہزار سے زائد طلباء کو ڈگریاں ایوارڈ کی گئیں
گزشتہ روز زکریا یونیورسٹی کا 16 واں کانووکیشن کی تقریب جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان اعزاز سابق چیف جسٹس قاسم علی خان تھے۔
چانسلر گورنر نے سیاسی مصروفیات کی وجہ سے عین وقت پر آنے سے معذرت کرلی تھی ، 16ویں کانووکیشن میں طلباء وطالبات کے مابین 192 گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے، جبکہ 115 پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں ایوارڈ کی گئیں ۔
علاوہ ازیں 2016 سیشن کی 8 فکیلیٹز کے 4120 گریجو ایٹس کے مابین ڈگریاں تقسیم کی گئیں ۔
کانووکیشن کی پر وقار تقریب میں طلبا نے ڈگریاں ملنے پر بے حد مسرت کا اظہار کیا، اور اس کو اپنی زندگی کا حسین اور یادگار لمحہ قرار دیا ۔