Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن میں چار ہزار سے زائد طلباء کو ڈگریاں ایوارڈ کی گئیں

گزشتہ روز زکریا یونیورسٹی کا 16 واں کانووکیشن کی تقریب جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان اعزاز سابق چیف جسٹس قاسم علی خان تھے۔

چانسلر گورنر نے سیاسی مصروفیات کی وجہ سے عین وقت پر آنے سے معذرت کرلی تھی ، 16ویں کانووکیشن میں طلباء وطالبات کے مابین 192 گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے، جبکہ 115 پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں ایوارڈ کی گئیں ۔

علاوہ ازیں 2016 سیشن کی 8 فکیلیٹز کے 4120 گریجو ایٹس کے مابین ڈگریاں تقسیم کی گئیں ۔

کانووکیشن کی پر وقار تقریب میں طلبا نے ڈگریاں ملنے پر بے حد مسرت کا اظہار کیا، اور اس کو اپنی زندگی کا حسین اور یادگار لمحہ قرار دیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button