Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی کارروائی، کلرک کا گھر پھر سیل کردیا

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے 26دن بعد عدالت عالیہ سے ڈی سیل ہونےوالے گھرکی الاٹمنٹ کنسل کرکے کلرک کو سڑک پر بیٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے سینئر کلرک راجہ شہزاد بےگناہ قرار، یونیورسٹی کوگھر فوری طورپر ڈی سیل کرنے کا حکم

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے سینئرکلرک راجہ شہزاد نے انتظامیہ کی طرف سے گھر سیل کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس پر لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ جب وہ خود انکوائری میں شریک ہیں اور جوابات دے رہے ہیں توان کے گھر کو سیل نہیں کیا جاسکتا ہے ، یہ خلاف قانون ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے سینئر کلرک راجہ شہزاد بےگناہ قرار، یونیورسٹی کوگھر فوری طورپر ڈی سیل کرنے کا حکم

انکوائری یونیورسٹی قانون کے مطابق جاری رکھی جائے مگران کاگھرفوری طور پر ڈی سیل کردیا جائے، ان احکامات کی روشنی میں 25 اکتوبر یہ گھر ڈی سیل کرکے راجہ شہزاد کے حوالے کردیاگیا مگر ایک بار پھر یونیورسٹی انتظامیہ نے دباؤ کا شکار ہوتے ہوئے اس گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کردی اور گھر پر نوٹس لگادیا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پرمکان نمبر 15-D میں الاٹ کردہ کمرہ کی الاٹمنٹ کینسل کر دی ہے، اس لئے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ سے رابطہ کریں، جب متاثر نے رابطہ کیا تو ان کوفوری گھر خالی کرنے کاحکم دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی چوری کیس؛ پولیس تفتیش میں راجہ شہزاد بے گناہ ثابت

راجہ شہزاد کادعویٰ ہے کہ رات کو کال کرکے کہا گیا ہے کہ ہمیں رجسٹرار اور آر او کا حکم ہے کہ اس گھر کا تالا توڑ دیں۔ ہم تمھارے گھر کا تالا توڑ کر سامان باہر رکھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ سراسر غیر قانونی ہے اور انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جس کے لئے ایک بار پھر عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی چوری سکینڈل؛ گرفتار خاندان نے دو وارداتیں تسلیم کرلیں، مزید کے لئے تفتیش جاری

اس بارے یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الاٹمنٹ منسوخ کرنا اور الاٹ کرنا وائس چانسلر کا صوابدیدی اختیار ہے، کسی کوانتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بناجارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button