Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی بس کی ٹکر؛ ایک طالبہ جاں بحق، بھائی زخمی, ڈرائیور گرفتار

زکریا یونیورسٹی کی بس سروس ی بے لگام بسوں کے حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سیٹ نہ ملنے پر طالب علم نے بس کنڈیکٹر کو دھو ڈالا

گذشتہ روز بھی ایک نجی کالج جانے والی طالبہ بس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، سیداں ولا بائی پاس کے قریب نجی کالج کی طالبہ اقرا اپنے بھائی کے ساتھ کالج جاری تھی کہ چوک کے قریب چوک شہداں سے آنےوالی بس جس کو ڈرائیو ر فوجی نعیم چلارہا تھا نے ٹکر دے ماری، جس سے وہ زمین پرگری اورگاڑی کے نیچے آگئی، جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ بھائی معمولی زخمی ہوا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو کر یونیورسٹی پہنچ گیا، تاہم شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے آکر وقوع کی کارروائی مکمل کی۔

عینی شاہدین کاکہنا تھاکہ بس کی رفتار سست تھی مگر ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل نہ سنبھل سکا اور دونوں بہن بھائی گرگئے جبکہ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ حکام کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکل سوار دوسری موٹر سائیکل سے ٹکراکر نیچے گرے اور طالبہ بس کے پچھلے وہیلز کے نیچے آگئی اس میں ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں۔

تاہم وائس چانسلر نے واقعہ کی انکوائری کو حکم دے دیا ہے، دوسری طرف حادثے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ متحرک ہوگئی اور بس سروس روکنے کی تجویز سامنے آئی تاہم طلباء وطالبات ت کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے تمام بس روٹس بحال اور شٹل سروس بھی چالو رکھی گئی۔

واضح رہے دو سال قبل بھی یونیورسٹی میں ایک ڈرائیور ندیم نے ایک طالب علم کو کچل کر موت کی نیند سلادیا تھا جس کے انکوائری شروع ہوگئی اور حسب سابق اس کوردی کی ٹوکری نظر کردیاگیا اور پھر ایک ڈرائیور نے ایک گھر کو اجاڑدیا۔

زکریا یونیورسٹی بس کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن محمد اقبال کی بیٹی طالبہ اقرا کے جاں بحق ہونے کا معاملہ پولیس نے بس ڈرائیور نعیم کو گرفتار کرکے تھانہ میں پابند سلاسل کردیا، ورثا کی کارروائی نہ کرنے کی یقین دھانی پر پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔

واضح رہے نعیم فوجی حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا ناور کیمپس آکر پناہ لے لی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button