Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین کو تنخواہیں جاری کردی گئیں
زکریا یونیورسٹی کے خزانہ دار کی کاوشوں سے دو دن کی تاخیر کے بعد یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہیں جاری کردی گئیں۔
اے جی آفس میں آنے والے مسائل کے باعث تنخواہیں اور پنشن جاری نہیں ہوسکی تھی، جس کے بعد یونیورسٹی افواہوں کی زد میں آگئی، تاہم خزانہ دار نے لاہور واپس آتے ہی پہلے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں جاری کیں جبکہ شام تک تمام اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین کی تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی گئیں ۔