زکریا یونیورسٹی میں جھگڑوں کی مین پوائنٹ ‘جعفر کنٹین’ دوبارہ کھولنے کی تیاریاں
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں جعفر کینٹین جو یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑوں، طلباء پر آئے روز تشدد کی وجہ سے بدنام تھی کو ریزیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے بند کروادیا تھا کیونکہ طلباء تنظیمیوں کی اکثریت کے آؤٹ سائیڈر کے ساتھ ڈیرے ہوتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہاسٹلز اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہیں
یونیورسٹی میں ہر لڑائی اور جھگڑے کا مرکز جعفر کینٹین تھی، جس کو یونیورسٹی کھلنے کے بعد بند کردیا تھا، اب اُس کو کھلوانے کے لیے سیکورٹی حکام اور طلباء تنظیموں کی طرف سے پریشر ڈالا جارہا ہے کہ جعفر کینٹین کو اوپن کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ہاسٹلز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ؛ سیکورٹی بے بسی کی تصویر بن گئی، ہاسٹل میں اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل
ذرائع کے مطابق کچھ طلباء کو جعفر کینٹین کے مالک کی طرف سے بھتہ بھی دیا جاتا ہے، مفت کھانا پینے کی بھی سہولت میسر ہے۔