زکریا یونیورسٹی : ہاسٹلز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ؛ سیکورٹی بے بسی کی تصویر بن گئی، ہاسٹل میں اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں اشتہاریوں کے ڈیرے ہیں، 13 مقدمات میں نامزد ملزم غلام حسن عرف جانی بابا کا آئے روز طلباء پر تشدد کرنا، طالبات کو ہراساں کرنا معمول بن چُکا ہے۔
کچھ دن پہلے ریزیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کو بھی ہراساں کیا گیا، مگر یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کو اشتہاریوں نے یرغمال بنا لیا، ویڈیو وائرل
درجن سے زائد مقدمات میں ملوث ملزم جس کی یونیورسٹی میں کوئی ڈگری تک نہیں وہ کیمپس میں کُھلے عام طلباء پر تشدد، یونیورسٹی میں موجود کینٹینوں سے بھتہ لیتا یے، جس کو روکنا والا کوئی نہیں ہے۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
Criminal occupied BZU MULTAN | Arms Exhibition | Action ?? #dreporters pic.twitter.com/YTC1vvoJtm
— Dreporters (@Dreporters1) October 9, 2023
دوسری ویڈیو ملاحظہ فرمائیں
Criminal occupied BZU MULTAN | Arms Exhibition | Video 2 | Action ?? #dreporters pic.twitter.com/tQrDYmMCvm
— Dreporters (@Dreporters1) October 9, 2023
ایک ویڈیو وائرل ہیں جس میں بابا جانی اسلحہ کے ساتھ آم کے باغ میں ویڈیو کی شوٹنگ کررہا ہے اور ہوائی فائرنگ بھی کر رہا ہے، جبکہ دوسری ویڈیو ایک ہاسٹل کی ہے، جس میں وہ متعدد پستول بستر پر سجائے بیٹھا ہے ۔
اسلحہ نمائش کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
Criminal occupied BZU MULTAN Hostel | Arms Exhibition | Action ?? #dreporters@igpunjab72 pic.twitter.com/C8zoH1zXUU
— Dreporters (@Dreporters1) October 9, 2023
تعلیمی و سماجی حلقوں نے گورنر پنجاب, سی پی او ملتان اور وائس چانسلر سے اس کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔