زکریا یونیورسٹی میں رہائشی افراد پر بجلی گرادی گئی
زکریا یونیورسٹی میں رہائش پذیر افراد پر میپکو کا ٹیرف لاگو کرنے کا فیصلہ، غیر متعلقہ افراد کے ایئر کنڈیشنرز فوری اتارنے کا حکم، ونڈ اے سی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
بجلی کا بل نہیں بھریں گے : زکریا یونیورسٹی کی یونینز کا اعلان، انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیے
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی حکام نے آخر کار بجلی کے بلز کو کم کرنے کےلئے میپکو ٹیرف لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں ڈاکٹر عزیر احمد کی سربراہی میں بنائی گئی 18رکنی کمیٹی کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی، اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
” ڈی رپورٹرز” کی خبر پر ایکشن ! جامعہ زکریا : بجلی کے بل پر وائس چانسلر کا نوٹس، کمیٹی بنادی
جس کے مطابق یونیورسٹی میں رہائش پذیر تمام افراد یکم مئی سے میٹر کی اصل ریڈنگ پر بل کی ادائیگی کریں گے ، اور ان پر میپکو کا ٹیرف لاگو ہوگا، ان کو بھی میپکو کے عام صارفین کے طرح ٹیکسز دینا ہوں گے، یونیورسٹی میں ونڈو اے سی لگانے پر مکمل پابندی ہوگی، اور جہاں بھی ونڈو اے سی لگے ہیں ان کو فوری طور پر اتارا جائے گا۔
یونیورسٹی میں جن افراد کو ایئر کنڈیشنرز کی اجازت ہے وہ ہی اپنے دفاتر میں اے سی لگا سکیں گے ، اس کے علاوہ کسی دوسرے افسر کے کمرے میں اے سی نہیں ہوگا ، چیئرمین شعبہ فوری طور پر غیر منظور شدہ افراد کے ایئر کنڈیشن اتروا کر رپورٹ کریں گے ۔
صرف کمپیوٹر لیبز کو ایئر کنڈیشن کی اجازت ہوگی، زرعی فارم ، کنٹین کے بلز کی ذمے داری متعلقہ افراد پر ہوگی، وہ بلز کی وصولی کو یقینی بنائیں گے۔ غفلت کی صورت میں متعلقہ افسر ہی ذمے دار ہوگا ۔
کمیٹی کا اجلاس ہر تیسرے ہفتے کے اختتام پر ہوا کرے گا، جس میں بجلی کے بلوں کی ریڈنگ اور ریکوری اور دیگر معاملات طے ہوا کرینگے ۔