” ڈی رپورٹرز” کی خبر پر ایکشن ! جامعہ زکریا : بجلی کے بل پر وائس چانسلر کا نوٹس، کمیٹی بنادی

زکریا یونیورسٹی میں بجلی کے بل بارے ” ڈی رپورٹرز” پر خبر شائع ہوئی تھی کہ ملازمین ، اساتذہ نے پورا بل دینے سے انکار کردیا ،جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
بجلی کا بل نہیں بھریں گے : زکریا یونیورسٹی کی یونینز کا اعلان، انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیے
ذرائع کے مطابق صبح کے اوقات میں ہونے والا اجلاس دو گھنٹے جاری رہا ، جس میں تمام معاملات زیر بحث آئے ، اور ایک کمیٹی بنانے کافیصلہ کیاگیا جو بجلی کے بل کے معاملات کو دیکھے گی۔
کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار، ڈاکٹر محمد عثمان ، محمد ساجد طفیل ، پی ڈی انجینئر اظہر خطاب ، رجسٹرار اور خزانہ دار شامل ہوں گے ۔
دریں اثنا معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کمیٹی کا پہلا اجلاس سہ پہر میں طلب کیاگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجلی کے بلوں کو حقیقی سطح پر تیار کرنے اور مشاور ت کے بعد سب کو اعتماد میں لیکر ادائیگی کا میکینیزم بنانے پر اتفاق کیاگیا ۔