زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے متاثرین کا نیب پر 5 ارب ہرجانے کافیصلہ
زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کافیصلے آنے کے بعدمتاثرین نیب پر 5ارب روپے ہرجانے کادعویٰ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
سازش ناکام؛ جامعہ زکریا لاہور کیمپس کے ملزمان باعزت بری، نیب کو منہ کی کھانا پڑ گئی
تین روز قبل نیب عدالت نے لاہور کیمپس کے تمام ملزمان وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ ، رجسٹرار ملک منیر حسین ، مالک منیر بھٹی، حمزہ بھٹی اور دیگر 11 کو عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کردیا تھا کہ سات سال جاری رہنے والے کیس میں نیب حکام کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی، جبکہ اس ایکشن سے ہزاروں طلبا کا مستقبل تاریک ہوگیا وہ تاحال ڈگری کے لئے خوار ہورہےہیں۔
اب متاثرین نے نیب حکام کے خلاف 5ارب کا دعویٰ کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کیس نے زکریا یونیورسٹی کی ساکھ کے ساتھ ساتھ ہماری سماجی زندگی کو بھی بری طرح متاثر کیا، ہزاروں طلبا کا مستقبل تاریک کردیا ہے۔
اب ذمے داروں کو اپنے کئے کی سزا ملنی چاہیے، تفصیلی فیصلہ آتے ہی نیب حکام پر 5ارب کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔