ایل ایل بی کے طلباء کا احتجاج، زکریا یونیورسٹی کو سیل کر دیا گیا، سیکورٹی بے بسی کی تصویر بن گئی
زکریا یونیورسٹی نعروں سے گونج اٹھی، ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے طلباء نے امتحانات نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا، انہوں نے یونیورسٹی کا مرکزی گیٹ بند کردیا ۔
جس کی وجہ سے ٹریفک مکمل بلاک ہوگئی، بوسن روڑ پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی، جبکہ یونیورسٹی میں لوگ محصور ہوکر رہ گئے۔
سیکورٹی مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو سال ہوگئے ہیں امتحانات منعقد نہیں کرائے جارہے ہیں ہماری ڈگریاں داؤ پر لگ گئیں اوورایج ہورہے ہیں۔
مگر یونیورسٹی انتظامیہ معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی پہلے احتجاج کیا تھا تو ایک ہفتے میں معاملے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اب تک خوار ہورہے ہئں۔
ٹریفک بلاک ہونے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کرنے بعد ازاں ایک وفد اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں بتایاگیا کہ معاملہ سینڈیکیٹ میں 15جنوری کو سینڈیکیٹ کا اجلاس ہورہا ہے جس میں فیصلہ ہوجائے گا ۔
جس کے بعد دو ہفتے میں امتحانات کا انعقاد کرادیا جائے گا ، تاہم مظاہر ین نے دو گھنٹے پر احتجاج ختم کردیا۔