Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سلیکشن بورڈ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع

زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈکے اجلاس مین ہنگامہ آرائی کرنے والے دو اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ اجلاس میں اساتذہ کا ہنگامہ؛ ارکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، سیکورٹی کو بلانا پڑا

16 اکتوبر ہونے والےسلیکشن بورڈ اجلاس میں شعبہ مکینیکل کے ڈاکٹر اسد گردیزی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیویٹ آف سوشل سائنسزکے شہزادہ فہد، اردو کی ڈاکٹر شازیہ عنبرین کمیٹی میں گھس آئے اور چیخنا شروع کردیا ، ڈاکٹر شازیہ اندر کے حالات دیکھ کر خاموش ہوگئیں۔

مگر اسد رضا اور شہزادہ فہد نے سلیکشن بورڈ ارکان پر الزامات اور سخت جملوں کی بھر مار کردی اور ممبران کی طرف بڑھنے لگ تو سیکورٹی عملے کو بلالیا گیا اس نے آکر تینوں اساتذہ کو کمرسے نکالا جس کے بعد تینوں نے وی سی آفس کے ساتھ دھرنا دیکر بیٹھ گئے، اور نعرے بازی کرتے رہے جس پر یونیورسٹی حکام نے دونوں اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر اسد گردیزی اور شہزادہ فہد قریشی کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اپ بغیر اجازت سلیکشن بورڈکے اجلاس میں گھسے ، اور وائس چانسلر اور ممبران کے خلاف گالم گلوچ کی اور چیخے چلائے صورتحال خراب کرنے پر سیکورٹی کو بلانا پڑا، اپ کے اس عمل نے لا اینڈآرڈر کی صورتحال پیدا کردی، اور یونیورسٹی کا امیج تباہ کردیا ۔

معاشرے میں یونیورسٹی کے اساتذہ کا ایک مقام ہے ایسےمیں یہ عمل مس کنڈیکٹ کےزمرے میں آتا ہے ۔

ایسے میں اپ کو ہدایت کی جاتی ہے دو روز کے اندر اپنے اپنے رویے اور عمل کاجواب دیں کیوں آپ کے خلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کی جائے، اور آپ کو سروس سے فارغ کردیا جائے ۔

دوسری طرف رجسٹرار آفس نے تصدیق کی ہے کہ مراسلہ دنوں اساتذہ کو ارسال کردیاگیا ہے، دو روز بعد ملنے والے جواب کے بعد مزید کارروائی کاآغاز کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button